پاکستانی حکومت کا ایک ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرناک اضافے کے بعد 26نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرناک اضافے کے بعد 26نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ  25 دسمبر سے 10 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہوں گی۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے، 26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کر سکتے ہیں۔

‏انہوں نے کہا کہ بچوں کے دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں، گھر سے تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی، 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

News Code 1904054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =