جوبائیڈن کو سرکاری طور پر صدر منتخب ہونے کے بعد ہی تسلیم کیا جائےگا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ وہ ابھی جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں سرکاری اعلان کے بعد ہی ایسا کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ وہ ابھی جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں سرکاری اعلان کے بعد ہی ایسا کیا جائےگا۔ روسی صدر پوتین نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے کسی بھی رہنما کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں اور ہر اُس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد اُسی امیدوار کو حاصل ہوگا جس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔

روس کے صدر پوتین نے کریملن کی جانب سے جو بائیڈن کو جیت کی مبارک باد نہ دینے کے فیصلے کو ایک فارمیلٹی قرار دیا ہے۔

پوتین نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بائیڈن کو مبارک باد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔ 

News Code 1904047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =