امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 696 افراد ہلاک

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سےامریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 262,696 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سےامریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 262,696 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12,588,661 ہو چکی ہے۔

ادھر فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 48 ہزار 518 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 27 ہزار 51 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 48,732 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 64 ہزار 748  سے بڑھ کر 2,140,208 ہو چکی ہے۔

News Code 1904045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =