شمالی وزیرستان میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

News Code 1904039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =