پاکستان کے وزیر اعظم اور افغانستان کے صدر کا باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا اور امن عمل میں افغانیوں کے فیصلوں کا احترام کرے گا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا، منصب سنبھالنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے حصول کی مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔  دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور امن سے متعلق امور کو آگے بڑھانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ریل روڈ منصوبوں کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی نوعیت سے سب آگاہ ہیں، پاکستان اور افغانستان میں تعاون ترقی کے لئے ناگزیر ہے، علاقائی روابط کا فروغ اور معاشی سرگرمیاں ہمارے مفاد میں ہیں، ہم افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

News Code 1903994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =