مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4  افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ان افراد کو جموں سے وادی جاتے ہوئے نشانہ بنایا یہ افراد ٹرک کے ذریعہ وادی جارہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے سلسلے میں عوامی جد و جہد کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1903989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =