جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار جاں بحق

پاکستان کے علاقہ جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکارہلاک اور ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے پاش زیارت کے قریب فورسز کی چیک پوسٹ پر فائر کھول دیا جس کے باعث 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور 25 سالہ سپاہی سلمان شوکت جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

News Code 1903988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =