مقبوضہ کشمیرمیں برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے ایک اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے ایک اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جب کہ بارہ مولا میں ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔  اطلاعات کے مطابق دو الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ضلع بارہ مولا میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کانسٹیبل راجن کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 480 ہوگئی ہے۔ ادھر ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک اہلکار نے دم توڑ دیا جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1903978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =