پاکستان کے وزير اعظم کل افغانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ، افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کل افغانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ، افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کل جمعرات کو افغانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

عمران خان اس سفر میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے دو طرفہ تعلقات ، افغانستان میں قیام امن اور طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام آباد اور کابل کے باہمی تعلقات میں ہمیشہ نشیب و فراز  رہے ہیں ۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان ، افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرuت ہے جبکہ کابل نے پاکستان کے اس الزام کی ہمیشہ تردید کی ہے ۔ افغانستان بھی پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کرتا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔

News Code 1903975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =