کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی میں کرفیو کا اعلان

ترکی حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے پر ملک میں کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیفے اور ریستوران صرف ڈلیوری سروسز کریں گے۔ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے پر ملک میں کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیفے اور ریستوران صرف ڈلیوری سروسز کریں گے۔ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جاری رہے گی۔ کورونا پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ہم تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ اس ہفتہ کے اختتام سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کرفیو ہوا کرے گا، صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ اور اموات 11 ہزار سے بڑھ  گئی ہیں۔

News Code 1903970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =