امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر سکیورٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی الیکشن کو تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے پر سائبرسکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹوفر کریبز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی الیکشن کو تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے پر سائبرسکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹوفر کریبز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق کرسٹوفر کریبز کا بیان انتہائی غلط ہے جس پر انہیں ہٹایا گیا ہے۔ عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کرسٹوفر کریبز نے افسوس کا اظہار نہیں کیا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے صحیح کام کیا اور انہیں اپنی خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے۔

اطلاعات کے مطابق سائبر سیکورٹی کے ڈائریکٹر نے امریکی صدارتی الیکشن کو امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیا تھا۔

News Code 1903969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =