افغانستان سے جلدی میں اتحادی افواج نکالنے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان سے جلدی میں افواج نکالنے کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان سے جلدی میں افواج نکالنے کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اطلاعات  کے مطابق مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹالنبرگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ایک مشکل فیصلہ درپیش ہے۔ ہم گزشتہ 20 سال سے افغانستان میں ہیں اور اب نیٹو کا اہم اتحادی مزید یہاں نہیں رہنا چاہتا لیکن دوسری جانب باہمی رابطے کے بغیر جلد بازی میں یہاں سے فوج کے انخلا کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ابھی بھی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں ہمارے ممالک کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ داعش شام اور عراق میں پس پائی کے بعد افغانستان میں تسلط قائم کرسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ  صدر ٹرمپ دسمبر تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کرچکے ہیں اور انتخابات میں  ناکامی کے بعد بھی وہ اپنے اس ایجنڈے پر قائم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے رواں سال طالبان کے ساتھ معاہدہ کرکے افغانستان سے فوج واپس بلانے کے بندوبست کا آغاز کردیا تھا۔ طالبان کے بعد اب امریکہ افغانستان میں مختلف سیاسی قوتوں کے مابین مذاکرات کی سہولت کاری بھی کررہا ہے۔

News Code 1903968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =