جرمنی میں سیکڑوں افراد کا لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے خلاف مظاہرہ

جرمن شہر فرینکفرٹ میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے پولیس اور مظآہرین میں تصادم بھی ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے پولیس اور مظآہرین میں تصادم بھی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن  پولیس نے پانی کی توپ چلائی تو سردی میں مظاہرین کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے جرمنی میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک 12 ہزار 692 افراد موت کا ذائقہ چکھ چکے ہیں۔

جرمن حکومت نے کورونا کی نئی لہر آنے کے بعد لاک ڈاون نافذ کیا تھا اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مظاہرے شروع کر دیئے جن کے سبب مزید کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

News Code 1903947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =