مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین ٹوئيٹر پیغام میں صدراتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ " میں امریکی صدارتی انتخابات جیت گیا ہوں"۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کا بالواسطہ اعتراف کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جوبائیڈن الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں، الیکشن مبصرین کو ووٹنگ کا عمل دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدراتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔
News Code 1903945
آپ کا تبصرہ