برطانوی وزیر اعظم نے قرنطینہ کرلیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دوسری بار قرنطینہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دوسری بار قرنطینہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس ٹیم نے وزیراعظم بورس جانسن کو فون پر آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کی۔ ٹیم کے مطابق خدشہ ہے وزیراعظم کسی ایسے شخص کے قریب رہے ہیں جو کووڈ پازیٹیو ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

برطانیہ کے طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کرسمس تک صورت حال بگڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

News Code 1903944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =