رومانیہ میں اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

رومانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رومانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ رومانیہ کے شہر پیاترانیامس میں کووڈ 19 اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک ہوگئے۔ مریضوں کو دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

پیاترانیامس سٹی اسپتال کے ترجمان کے مطابق 6 مریضوں اور ایک ڈاکٹر کی حالت نازک ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں 7 دیگر افراد شدید جھلس چکے ہیں۔

News Code 1903943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =