ترکی کی تاریخی مسجد کو آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا

ترکی کی تاریخی مسجد میں اآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمارت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی تاریخی مسجد میں اآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمارت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو مسجد میں آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہیں بڑی تعداد میں آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا اور مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس آتشزدگی سے تاریخی مسجد کی عمارت بری طرح متاثر ہوگئی۔

استنبول کے اسکدر ضلع میں واقعہ تاریخی مسجد ونکوئی سترھویں صدی میں عثمانی فرماں روا سلطان محمد چہارم کے دور میں آبنائے باسفورس کے کنارے تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کی عمارت کا زیادہ  حصہ لکڑی سے تیار کردہ ہے اور اسے 1665 میں ترک اسکالر محمد آفندی نے تیار کیا تھا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تاحال آتشزدگی کا کوئی سبب سامنے آسکا ہے۔

News Code 1903942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =