سندھ کے وزیر اعلی کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، جمعہ کی نماز کے بعد کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔ 

News Code 1903940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha