شام کے وزير خارجہ کا انتقال ہوگيا

شامی ذرائع کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ولید المعلم دمشق میں 1941 میں پیدا ہوئے اور وہ شام میں متعدد سفارتی عہدوں پر فائز رہے ۔ ولید المعلم 1975 سے لیکر 1980 تک رومانیہ میں شام کے سفیر رہے اور 1990 سے لیکر 1999 ء تک امریکہ میں شام کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ۔ ولید المعلم 2006 سے شام کے وزير خارجہ کے عہدے پر فائز رہے ۔

News Code 1903939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha