اسرائيل کا متحدہ عرب امارات پر پہلا جاسوسی حملہ

متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی فورسز نے حساس جگہوں سے تصویریں بنانے والے دو اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے الشرق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر اسرائیلی جاسوسوں نے آشکارا طور پر پہلا حملہ  کیا ہے جبکہ امارات کی سکیورٹی فورسز نے حساس جگہوں سے تصویریں لینے والے دو اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ادھر اسرائیلی اخـبار الیوم نے بھی اعلان کیا ہے کہ دبئی پولیس نے ایک سرکاری عمارت سے تصویریں بناتے ہوئے دو صہیونیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عرب ذرائع‏ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے علاقائي ممالک میں اسرائيلی جاسوسوں کے لئے راستہ کھول دیا ہے اور اسرائیلی جاسوسوں نے پہلا نشانہ امارات کو ہی بنایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امارات اپنی آبرو بچانے کے لئےاس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ اس نے حال ہی میں اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں۔

News Code 1903938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =