صدر ٹرمپ کے حامیوں کا واشنگٹن ڈی سی میں مارچ

امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں چوری اور دھاندلی کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ملین میگا مارچ کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فیکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں چوری اور دھاندلی کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ملین میگا مارچ کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ دوپہر ہوتے ہی واشنگٹن کے فریڈم پلازہ پر ٹرمپ کے حامیوں نے جمع ہونا شروع کیا۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے گالف کورس جاتے ہوئے اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلایا۔اس میگا ریلی میں شرکت کے لیے دیگر علاقوں سے بھی ٹرمپ کے حامیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی انتخاب کے اب تک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدر ٹرمپ کو 232 اور نومنتخب صدر جو بائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ حاصل ہیں۔

News Code 1903933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =