مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير دفاع جمعہ عناد سعدون تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی باہمی تعاون پر غور کیا گيا۔ عراق کے وزیر دفاع کل تہران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انھوں نے اس سے قبل ایران کے وزير دفاع سے بھی باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔

عراق کے وزير دفاع تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1903925
آپ کا تبصرہ