امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو میں لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو کے گورنرز نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو کے گورنرز نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ گورنر نیو میکسیکو نے عوام کو 2 ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے گورنر نیومیکسیکو کا کہنا ہے کہ ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچارہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے۔ ادھر آرگون کے گورنر نے بھی 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، آریگون میں تمام دفاتر عوام کے لیے بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آریگون میں اسٹورز، جم، میوزیم، پولز اور تھیٹرز بند ہوں گے جبکہ ریستوران اور بارز کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی اور چھ سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔اس ضمن میں گورنر آریگون کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے لاک ڈاؤن کے علاوہ دوسرا آپشن باقی نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق کیلی فورنیا، آریگون اور واشنگٹن اسٹیٹ نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ نیویارک، میری لینڈ، ورجینیا اور منی سوٹا میں بھی گزشتہ دنوں پابندیاں عائد کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے یومیہ اوسط ایک ہزار اموات ہورہی ہیں، امریکہ میں7 دنوں میں کورونا کے اوسط 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 975 ہوچکی ہے۔

News Code 1903913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha