بھارت کا دارالحکومت نئي دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کا شہر لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کا شہرلاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں آلودہ ذرات کی مقدار 552 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔  ائیرکوالٹی انڈیکس میں آلودگی کے لحاظ سے لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار391 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہےجبکہ شہر قائد میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 214 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔  اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔

News Code 1903912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha