چین نے امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کردی

چین نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے اور نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ امریکی انتخابات کا نتیجہ امریکی قوانین اور طریقہ کار کے مطابق طے کیا جائے گا۔

News Code 1903911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha