جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے سابق مشیرکو اپنا چیف آف اسٹاف نامزد کردیا

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر رون کلائن کو اپنا چیف آف اسٹاف نامزد کیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے دیرینہ مشیر رون کلائن کو اپنا چیف آف اسٹاف نامزد کیا ہے۔  جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب امریکا کو دوبارہ متحد اور یکجا کرنے جیسے بحران کا سامنا ہے رون کلائن کا وسیع، متنوع تجربہ اور سیاسی میدان میں تمام طرح کے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی ان کی صلاحیتیں بالکل ویسی ہی ہیں جس کی مجھے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف میں ضرورت ہے۔ ماضی میں کلائن دو نائب صدور، الگور اور جو بائیڈن، کے ساتھ اسی عہدے پر کام کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑنے کا عزم کیا ہے اور اس نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے بعض ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

News Code 1903895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha