صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو ریاست الاسکا میں شکست دے دی

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے صدارتی حریف جو بائیڈن کو ریاست الاسکا میں شکست دے دی ہے جس کے بعد صدر ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس میں 3 ووٹوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے صدارتی حریف جو بائیڈن کو ریاست الاسکا میں شکست دے دی ہے جس کے بعد صدر ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس میں 3 ووٹوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایڈیسن ریسرچ نامی ادارے نے صدر ٹرمپ کو فاتح قرار دے دیا ہے۔ جس کے بعد ان کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹس میں 3 ووٹوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یہی ادارہ اس سے قبل جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دے چکا ہے اور اس کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار صدارت کے لیے مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس اعلان کے چار دن بعد بھی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔

ریاست الاسکا کے تین الیکٹورل ووٹ ملنے کے بعد بھی امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی کیوں  کہ جو بائیڈن کو  حاصل برتری کہیں زیادہ ہے جس پر گنتی کے تین ووٹوں سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔

News Code 1903893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =