دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 12 لاکھ 89 ہزار 747 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 24 لاکھ 40 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 89 ہزار 747 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 24 لاکھ 40 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 89 ہزار 747 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 153 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 64 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 66 لاکھ 76 ہزار 965 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1903886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =