جواد ظریف کی عمران خان سے ملاقات/ علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاکستان کے وزير اعظم عمران خان سے دو طرفہ ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاکستان کے وزير اعظم عمران خان سے دو طرفہ ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں ایران کے وزير خآرجہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اطمینان اور خوشی کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان اقتصادی اور تجارتی شعبوں نے نئے اور جدید طریقوں سے بھی اسفتادہ کرسکتے ہیں، جن میں سرحدی علاقوں میں مزید گذرگاہیں کھولنے نیز تجارتی اور اقتصادی مارکیٹیں قائم کرنا بھی شامل ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ  تعاون اور تجارت کو فروغ دینا ایران کی خارجہ پالیسیوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے شانگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کے سلسلے میں پاکستانی کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی حکام کے ساتھ ایرانی وزير خارجہ کے مذاکرات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ اس ملاقات میں افغانستان میں قیام امن اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

News Code 1903880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =