ایران کا پاکستان کے ساتھ نئے طریقوں کے ذریعہ تجارتی معاملات انجام دینے پر آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ قریشی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان نئے طریقوں کے ذریعہ تجارتی معاملات انجام دینے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ  پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان  نئے طریقوں کے ذریعہ تجارتی معاملات انجام دینے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور کے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی اور پاکستانی عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خآرجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ایران کو اہم دوست اور برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نئے طریقوں پر ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ قریشی نے ایران اور پاکستان کی سرحد پر امن و سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو ایران کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگي۔

News Code 1903878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =