بحرین کے وزیر اعظم کا  84 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا

بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا 84 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بحرینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا 84 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیرعلاج تھے۔ 84 سالہ شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کی تدفین بحرین میں کی جائے گی۔

بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نواز شاہ حمد بن عیسی ال خلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے نیز کل جمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تعطیل ہوگی۔

شیخ خلیفہ بن سلمان بحرین کے طویل ترین دورانیے تک وزیر اعظم رہے۔ وہ 1970 میں بحرین کے وزیر اعظم بنے تھے اور اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔

News Code 1903876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =