ڈونلڈ ٹرمپ کا شکست تسلیم نہ کرنا شرمناک ہے

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے اور اقتدار کی ہموار منتقلی سے انکار کے بیان کو مسترد کردیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ہم جیت گئے ہیں اور وہ ہار چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انکار شرم ناک ہے لیکن اقتدار کی منتقلی کو کوئی نہیں روک سکتا اور تاریخ میں انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جائیگا، ٹرمپ بطور صدر اپنے پیچھے جو وراثت چھوڑ رہے ہیں وہ اچھی نہیں۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے تعاون کے بغیر اقتدار کی منتقلی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان 14 دسمبر کو ہوگا اور صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے اختتام پر جیت جائیں گے ادھر امریکی وزیر خآرجہ نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکہ کے دوبارہ صدر منتخب ہوجائیں گے۔

News Code 1903873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =