بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 615 ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 615 ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 36 ہزار 11 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 615 ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 36 ہزار 11 ہو گئی ہے۔

بھارتی ذرائع‏ کے مطابق بھارت میں اب کورونا کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے۔ بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 62 ہزار 842 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 57 لاکھ 1 ہزار 283 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1903871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha