دنیا بھر میں کورونا وائرس سے12 لاکھ 79 ہزار 917 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 18 لاکھ 33 ہزار 34 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 79 ہزار 917 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 18 لاکھ 33 ہزار 34 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 79 ہزار 917 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 41 لاکھ 47 ہزار 650 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 958 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 467 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1903866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =