مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے امریکی صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگي اورامریکہ میں دوسری مرتبہ ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدار منتقل ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ اور سابق ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکہ میں کیا ہو رہا ہے؟امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی گنتی ہو گی۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی تھی۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کر چکے ہیں ،ابھی امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے بھی صدارتی انتخابات کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور دوبارہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کا دعوی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ