برطانیہ میں نرس  8 نوزائیدہ بچوں کو ہلاک کرنے کے شبہ میں گرفتار

برطانیہ میں 8 نوزائیدہ بچوں کو ہلاک اور مزید 9 کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں نرس لوسی لیٹبے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں 8 نوزائیدہ بچوں کو ہلاک اور مزید 9 کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں نرس لوسی لیٹبے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق 2018 سے رواں برس کے دوران برطانیہ کے چیسٹر اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی پُراسرار ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے ایک نرس کو حراست میں لے لیا گیا۔

چھاپے کے دوران نرس لوسی کے گھر سے مشکوک چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں تاہم اُس نے قتل کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ پولیس اس معاملے پر نرس سے پہلے بھی دو بار پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی جاری ہے۔ شواہد جمع کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جس کے بعد نرس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

News Code 1903863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =