ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئےہیں جہاں پاکستان کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ  دورے کے دوران پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان کے وزير اعظم عمران خان اور بعض دیگر اعلی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں پاکستانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1903861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =