اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف  پاکستان روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف  پاکستان کے دو روزہ سفر کے دوران پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان کے وزير اعظم عمران خان اور بعض دیگر اعلی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔  اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ منگل کے دن ایرانی وزير خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں پاکستانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1903859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =