افغانستان کے صوبے فریاب میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے فریاب کے ضلع المار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 12پولیس اہلکار اور 8 شہری زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے فریاب کے ضلع المار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 12پولیس اہلکار اور 8 شہری زخمی ہوگئے۔ افغان صوبے فریاب کے گورنر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں المار پولیس چیف بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان نے پہلے المار پولیس ہیڈکوارٹر کے داخلی راستے پر رات کو کار بم دھماکہ کیا تھا۔  گورنر فریاب نے کہا کہ بم دھماکے کے بعد 4 حملہ آوروں کا افغان فورسز کے ساتھ مقابلہ صبح تک جاری رہا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ المار حملے میں 100 کے قریب دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 

News Code 1903854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =