آذربائیجان کی فوج نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں آذری فوج نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں آذری فوج نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ اس واقعہ کے نتجیے میں روسی ہیلی کاپٹر میں سوار 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، آذربائیجان نے روس سے غلطی پر معذرت بھی کرلی۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان کی سرحد کے نزدیک ایئر ڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنایا گیا۔

ادھر آذری وزارتِ خارجہ نے روسی ہیلی کاپٹر غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ روسی ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنانا چاہتے تھے، اس افسوسناک واقعے پر روس سے معذرت کرتے ہیں۔

News Code 1903852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =