ہم افغانستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خآتون سے ملاقات میں افغانستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے شرائط سے ناجائز استفادہ کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیرحسین امیر عبداللہیان نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خاتون ڈیورا لاینز  سے ملاقات میں افغانستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے شرائط سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔

امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں ایران کی جانب سے افغان قوم اور حکومت کی مسلسل حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ، دوست اور برادر ملک ہے ہم افغانستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ افغانستان موجودہ سخت شرائط سے عالمی و علاقائي طاقتوں اور ہمسایہ ممالک کے تعاون سے خارج ہوسکتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے افغانستان میں داعش کی  دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان کے شرائط سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے امریکی فوجی افغانستان میں منشیات کے فروغ اور اسمگلنگ میں مصروف ہیں اور وہ دہشت گردوں کی اصلی پشتپناہ بھی ہیں۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خاتون نے ایران کو خطے کا اہم اور مؤثر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے سلسلے میں ایران کی خدمات نمایاں ہیں اور عالمی و علاقائي طاقتوں کوافغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

News Code 1903847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha