روس کے فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے  اپنے 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

روس کے شہر ورونیژ میں قائم فوجی اڈے پر ایک روسی فوجی نے اپنے 3 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس کے شہر ورونیژ میں قائم فوجی اڈے پر ایک روسی فوجی نے اپنے 3 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق روس کے ایک فوجی اڈے میں جوانوں کو تربیت دینے کے دوران افسران کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے کہ ایک جوان نے فائرنگ کرکے اپنے 3 سینیئرز کو ہلاک کردیا۔ روسی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونٹ کمانڈز واقعہ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایک مشتبہ اہلکار نے خود کو کمرے میں بند کرلیا ہے جس سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے۔

روس میں تربیت کے دوران فائرنگ کے واقعات میں افسران کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ملک میں 18 سے 27 سال کی عمر کے نوجوانوں کو لازمی فوجی تربیت لینی اور کچھ عرصے خدمات انجام دینی ہوتی ہے۔

News Code 1903846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =