مودی سرکار کو کشمیریوں کی چھینی ہوئی ہر چیزکو واپس کرنا ہوگا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھارتی سرکار پر پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کو کشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز کو واپس کرنا ہوگا۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھارتی سرکار پر پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کو کشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز کو واپس کرنا ہوگا۔ بھارتی حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں کی وجہ سے کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے، بھارت کو پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے چاہییں ۔

محبوبہ مفتی نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے بعد وادی پر چھائی سیاہی نے جموں کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ حکومت اپنے خلاف بولنے والوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیتی ہے۔ 

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت کو واجپائی سرکار کی خارجہ پالیسیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے چاہییں اور دونوں ممالک کی سرحدوں پر زیادہ سے زیادہ راستے کھلنے چاہئیں۔

News Code 1903845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =