مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے داماد بیرات البیرک نے سینٹرل بینک کے سربراہ کی برطرفی کے بعد وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قومی کرنسی لیرا کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے صدر اردوغان نے مرکزی بینک کے صدر مراد یسال کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سابق وزیر خزانہ نیکی اگبل کی تقرری کی تھی۔
42 سالہ بیرات البیرک صدر طیب اردوان کی بڑی بیٹی اسریٰ کے شوہر ہیں اور وہ گزشتہ دو برس سے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جب کہ اس قبل وہ 2015 سے 2018 تک وزیر توانائی بھی رہ چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ