پاکستان میں علامہ اقبال کا 143 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے

پاکستان میں شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 143 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا 143 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان ، کور کمانڈر لاہورلیفٹینیٹ جنرل ماجد احسان سمیت مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔  مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی. پاکستان نیوی کے دستے نے فرائض سنبھال لیے۔ اس سے قبل یہ ذمی داری پاک رینجرز کے پاس تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے محسن تھے، جنہوں نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا،  وہ بڑے مفکر تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور شاعری کےذریعے مسلمانوں کو اتحاد کا درس دیا، انہوں نے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں۔

News Code 1903834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =