امریکی صدر کا صدارتی انتخابات میں شکست سے انکار/ داماد کی منانے کی کوشش

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی واضح ہونے کے باجود امریکی صدر ٹرمپ شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ اس سے قبل دونوں امیدوارصدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات ایکدوسرے پرعائد کرچکے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی واضح ہونے کے باجود امریکی صدر ٹرمپ شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ اس سے قبل دونوں امیدوارصدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات ایکدوسرے پرعائد کرچکے ہیں۔ گزشتہ 28 برسوں میں ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جو عہدے کے لیے دوسری مرتبہ منتخب نہیں ہوسکے۔ اس سے قبل 1992 میں سینئر بش جب دوسری مرتبہ منتخب ہونے میں ناکام ہوئے اور انہیں بل کلنٹن سے شکست ہوئی تو انہوں نے نتائج کا اعتراف کرکے مبارک باد بھی دی اور اپنے حریف کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

تاہم اب معاملہ ٹرمپ کا ہے جو  اکھڑپن اور بدمزاجی کے لیے مشہور  ہیں۔ پھر انہوں نے انتخاب سے قبل ہی دھاندلی، ووٹوں کی چوری اور نتائج میں ردوبدل کے الزامات عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے معاونین اور ان کی ریپبلکن جماعت کے سینیئر ارکان کے حوالے سے عالمی میڈیا میں یہ اطلاعات گردش میں ہیں کہ ٹرمپ فی الحال انتخابی نتائج تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔۔  سی این این نے کا دعوی ہے کہ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر انہیں باوقار انداز میں اقتدار کی منتقلی پر قائل کرنے لیے ملاقات کرچکے ہیں۔

ٹرمپ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ  پیر سے وہ انتخابی نتائج کے حوالے سے قانونی جنگ شروع کریں گے۔ ذرائع  کے مطابق ریپبلکن پارٹی نے مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ان کی قانونی حیثیت چیلنج کرنے سمیت قانونی چارہ جوئی کے لیے درکار 6 کروڑ ڈالر جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی انتخابی نظام کی روایت یہ رہی ہے کہ انتخابی نتائج  سامنے کے بعد صدر اگر انتخاب میں بھی حصہ لے رہا ہو اور اسے شکست ہوچکی ہو تو وہ نتائج تسلیم کرنے اور  اقتدار کی منتقلی  کے حوالے سے اعلانات کرتا ہے۔ اگرچہ انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان 14 دسمبر کو ہوتا ہے اور نو منتخب صدر جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھاتا ہے۔

News Code 1903831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =