دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 12 لاکھ 56 ہزار 352 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 2 لاکھ 63 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 56 ہزار 352 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 2 لاکھ 63 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 56 ہزار 352 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار 694 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 814 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 55 لاکھ 49 ہزار 694 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1903821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =