جو بائيڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے جس کے بعد امریکی ڈیمو کریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائيڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے جس کے بعد امریکی ڈیمو کریٹ پارٹی  کے صدارتی امیدوار جو بائيڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن پنسلوانیا کے 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  ریاست پنسلونیا کے 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد انتخابات میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں جوبائیڈن نے مخالف امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانٹے دار مقابلے میں شکست سے دوچار کردیا ہے۔ صدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

امریکی نیوز چینل سی این این کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن جس ریاست میں پیدا ہوئے وہاں سے انہیں برتری حاصل ہوچکی ہے جس کے بعد انہیں پنسلونیا کے 20 الیکٹورل ووٹ مل گئے ہیں۔ اس طرح ان کے مجموعی الیکٹورل ووٹ کی تعداد 284 ہوچکی ہے۔ انہیں پاپولر ووٹ میں اپنے حریف صدر ٹرمپ پر 40 لاکھ ووٹوں کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔ جب کہ مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ادھر موجودہ صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی چوری کا الزام  لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

News Code 1903817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha