مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نےایک ہی راکٹ کے ذریعہ 13 مصنوعی سیارے مدار میں بھیج دیئے ہیں۔ چین کی جانب سے یہ کارنامہ صوبہ شانسی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سرانجام دیا گیا۔ ایک ہی راکٹ کے ذریعے 13 مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجے گئے۔
چین نے ارجنٹائن کی کمپنی کے تیار کردہ 10 کمرشل ریموٹ سینسنگ سیارے سمیت3 دوسرے سیٹلائٹ سیارے جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11:19 بجے " لانگ مارچ کیرئیر 6 " کے ذریعے سےلانچ کئے ہیں۔واضح رہے کہ مذکوہ لانچ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 351 واں لانچ تھا۔
آپ کا تبصرہ