جو بائیڈن:  امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو 74 ملین ووٹ ملے ہیں

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو 74 ملین ووٹ ملے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو 74 ملین ووٹ ملے ہیں۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم امریکی صدارتی انتخاب جیت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی الیکشن جیت رہے ہیں، تاہم حتمی نتائج کے منتظر ہیں، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے، ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا تاہم ہمیں برتری حاصل ہے، ووٹوں کی گنتی سے ہماری واضح جیت نظر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت ہے کہ ہم مل کر بحیثیت قوم ایک ساتھ بحران سے نکلیں، ایریزونا اور نیواڈا میں بھی جیت رہے ہیں، پنسلوانیا میں بھی الیکشن جیت جائیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیت جائیں گے، ہم 300 الیکٹورل ووٹ جیتنے کے قریب ہیں، مگر کام کرنے کیلئے صدارت ملنے کا انتظار نہیں کر رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ کل امریکیوں سے خطاب کروں گا، کووڈ 19، معیشت، ماحولیاتی تبدیلی اور نسل پرستی پر مینڈیٹ ملا ہے۔

News Code 1903804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha